شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل کے اطراف کے علاقے میںپانچ دن کے دوران تین دھماکے ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
سکھ اکثریت والی ریاست پنجاب کے شہر میں پہلا دھماکا ہفتے کی رات کو ہوا جس کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات کررہی ہے، اس دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ دہشت گردی کا عنصر خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس میں دیسی ساختہ ڈیوائس استعمال کی گئی۔
گوراو یادو کا کہنا تھا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک راہگیر نے غلطی سےڈوری کھینچ لی، جس کے بعد کنٹینر نیچے گرا اور پھٹ گیا۔
گولڈن ٹیمپل ایک بڑے مصنوعی تالاب کے ساتھ چمکتی ہوئی عمارت ہے جس کی تعظیم دنیا بھر کے سکھ کرتے ہیں۔ماضی میں یہاں پر تشدد مناظر دیکھنے میں آچکے ہیں خاص کر اس وقت جب 1984 میں سکھ عسکریت پسندوں کو نکالنے کے لیے انڈین اسپیشل فورسز نے یہاں دھاوا بولا تھا۔تاہم اس سلسلے میں چند لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے اور انکو حراست میں لیا گیا ہے۔
#WATCH | Amritsar: Visuals from outside the building of Shri Guru Ramdas Ji Niwas from where suspects were rounded up in the aftermath of a loud sound, that was heard near the Golden Temple, which, as per the police, could be another explosion.#Punjab pic.twitter.com/CXzms3FdYw
— ANI (@ANI) May 10, 2023
وہاں موجود عقیدت مندوں نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کے علی الصبح ہوئے دھماکے کے فوراً بعد حکام موقع پر پہنچ گئے اور فارنزیک نمونے اکٹھے کیے۔
اس وقت بھی گوردوارے میں سیکڑوں افراد موجود تھے، یہاں روزانہ آنے والے ایک یاتری جسبیر سنگھ پتی کا کہنا تھا کہ ’اس طرح کے واقعات افراتفری پھیلارہے ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وقت آگیا ہے پولیس انتظامیہ فوری کارروائی کرے اور عوام کے سامنے سچائی لائے‘۔
اسی علاقے میں ہفتے کے روز ہوئے دھماکے کے نتیجے میں متعدد کھڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، اس روز عموماً2 لاکھ افراد یہاں آتے ہیں۔
مارچ میں ایک علیحدگی پسند سکھ رہنما کی گرفتاری کے لیے کئی روز تک سرچ آپریشن کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سکھ برادری نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔
बम फेंका और सराय में जाकर सो गए: SGPC ने जारी किया CCTV फुटेज, गोल्डन टेंपल के पास तीसरे धमाके के बाद 5 गिरफ्तार#AmritsarBlast #GoldenTemple #PunjabPolice https://t.co/5PqAVWRt6Z
— ऑपइंडिया (@OpIndia_in) May 11, 2023