بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے فریدپور میں ایک انتخابی ریلی مبینہ نفرت انگیز بیان دینے کے معاملے میں پولیس نے اتحاد ملت کونسل(آئی ایم سی) کے قومی صدر مولانا توقیر رضا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔الزام ہے کہ انہو ں نے گذشتہ دنوں سماجی ہم آہنگی کو زک پہنچانے کی کوشش کرتے ہوئے اشتعال انگیز تقریر کی ہے ۔
فرید پور انسپکٹر دیاشنکر نے بتایا کہ متنازع بیان دینے پر آئی ایم سی سربراہ توقیر رضا کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اب ویڈیو اور مقامی سطح پر ملے شواہد کی تفتیش کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ داروغہ گورو کمار کی جانب سے دفعہ 295 اے کے تحت رپورٹ لکھائی گئی ہے ۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ سات مئی کو آئی ایم سی صدر توقیر رضا نے فرید پور میں اپنی انتخابی ریلی میں متنازع بیان دیا تھا۔ انہوں نے مذہبی جذبات کے بنیاد پر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کرتے ہوئے نامناسب لفظوں کا
استعمال کیا ہے اس سے سماجی تانہ بانہ بگڑ سکتا ہے ۔لوگو ں کے مذہبی جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مولانا توقیر رضا نے اپنے امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عتیق احمد اوراشرف کے قتل کا بدلہ اعظم پر ہوئے مظالم کا بدلہ لینا ہے تو مسلمانوں کو بدلنا ہوگا۔بی جے پی اور ایس پی کے بارے میں کہا تھا کہ مسلمانوں پر ظلم کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے تو ایس پی بھی کم قصوروار نہیں ہے ۔