کانپور شہر (نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے آج جامئو اور پرمٹھ وارڈوں کا معائنہ کی
ا۔اس کے علاوہ انہوں نے صفائی بندوبست کو بھی دیکھا اور حساس بوتھوں کا معائنہ کرنے کے بعد الیکشن کے پیش نظر ضروری بندوبست کرنے کی ہدایت دی۔
ضلع مجسٹریٹ سب سے پہلے چکیری تھانہ پہنچی جہاں انہوں نے این ایچ اے آئی کارپوریشن افسران کے ساتھ جلسہ منعقد کیا۔جلسہ میں ضلع مجسٹریٹ نے راما دیوی چوراہے سے جامئو تک مکمل طور سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے اور سی سی ٹی وی کی مانیٹرنگ چکیری تھانہ سے کئے جانے، راما دیوی چوراہے پر آنجہانی چرن سنگھ کے مجسمہ کو بحفاظت چکیری تھانہ میں رکھوانے، راما دیوی چوراہے کی سبزی منڈی، ٹھیلوں وغیرہ کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں منتقل کرانے کے ساتھ ساتھ رامادیوی چوراہے سے جاجمئو تک سروس لین کی تعمیر فوری اثر سے شروع کرانے اور نشان زد مقامات پر فیبریکیٹیڈ بینڈ پائپ لگا کر سڑک کو آمد ورفت کے لئے چوڑا کرنے اور غیر قانونی قبضہ ہٹانے کے لئے کارپوریشن این ایچ اے آئی وپولس افسران کو ہدایت دی۔
اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے جاجمئو ،مخدوم نگر سمیت کوڑا گھر کو دیکھا ۔ اس علاقہ میں آبادی کے لحاظ سے صفائی ملازمین کی کم تعداد کو دیکھ کر زیادہ ملازمین تعینات کرنے اور صفائی بندوبست کو درست کرانے کے لئے کارپوریشن افسران کو ہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ نے حساس بوتھوں ،مدرسہ دارالعلوم قدراتیہ ،نسواں جونیئر ہائی اسکول کے علاوہ سرسید پبلک اسکول کا بھی معائنہ کیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے بی ایل او کانام اور بوتھ نمبر کی تفصیل ہر بوتھ پر درج کرانے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ یہاں سے پرمٹھ وارڈ پہنچی جہاں انہوں نے گرین پارک کے پیچھے کوڑا گھر کو دیکھا۔ انہوں نے کوڑا گھر کے پلیٹ فارم کو پختہ بنانے کے علاوہ علاقہ میں صفائی بندوبست کو درست کرنے کے لئے شہر صحت افسر وزونل افسر کو ہدایت دی۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں اگر افسران نے لاپروائی کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ اے ڈی ایم سٹی اویناش سنگھ، جوائنٹ مجسٹریٹ؍ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ پرشانت شرما،بھانو پرتاپ شکلا،ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ،صحت افسرڈاکٹر پنکج شریواستو سمیت دیگر افسران موجود تھے۔