نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے سی بی آئی سے متعلقہ دہلی ایکسائز گھوٹالہ کیس میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 2 جون تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے معاملے پر سماعت کی تاریخ بھی 2 جون مقرر کی ہے۔آج اس معاملے میں منیش سسودیا کی عدالتی حراست ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔









