جاسوسی کے الزام میں قید فرانس کے 2 شہریوں نے جیل سے رہا ہونے کے بعد ایران چھوڑ دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ نے مبینہ جاسوسی کے الزام میں برنارڈ فیلان اور بینجمن بریری کی رہائی کو انسان دوست اقدام قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں شہریوں کی رہائی کے حوالے سے فرانس کے صدر نے بھی تصدیق کردی ہے۔فرانس کے وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں شہریوں نے ملک واپسی کے لیے سفر شروع کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ بریری مئی 2020 سے جیل میں تھا جبکہ 64 سالہ فیلان کو اپریل میں ساڑھے 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔