سدھارتھ نگر(نامہ نگار) کپل وستو اسمبلی حلقہ میں برڈ پور -۲کے علی گڑھوا علقہ میں صدر رکن اسمبلی وجے پاسوان وپارلیمانی حلقہ کے امیدوار ماتاپرساد پانڈے نے عوامی رابطہ کے دوران دھنگڑوا چوراہے پر جلسہ منعقد کیا۔جلسہ کی صدارت پارٹی کے سینئر لیڈر محمد سعید بھرمر نے کی۔
جلسہ میں پارٹی کی حصولیابی وحکومت کی عوامی بہبود اسکیموں کے بارے میں عوام کو تفصیل سے واقف کرای
ا گیا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ماتا پرساد پانڈے نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی ہے کہ گاؤں کے غریب نوجوانوں ، کسانوں کی ترقی کے لئے پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کی ۷۰فیصد رقم حکومت کے ذریعہ گاؤں کے لوگوں کی ترقی پر خرچ کی جارہی ہے۔ حکومت نے تعلیم ، مفت آبپاشی کے ذریعہ کسانوں کو ،طلباء کو سہولیات دی ہیں۔ اس کے علاوہ بے روزگاروں کو بے روزگاری بھتہ ، ہماری بیٹی اس کا کل اور طلباء کو لیپ ٹاپ اور سماجوادی پنشن مہیا کرائی ہے۔
علاقہ میں سڑکوں اور ۱۲پلوں کی تعمیر کرائی گئی ہے۔