مرادآباد۔ضلع مجسڑیٹ سنجے کمار نے الیکشن دفتر میں منعقدہ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اے آر او اپنے اپنے بوتھوں پر مرکزی حفاظتی دستوں کا فلیگ مارچ کرائیں اور جن بوتھوں پر ووٹ لینے کے لئے پیسہ خرچ کئے جانے کا امکان ہو ان پر سخت نگرانی رکھی جائے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ افسران شکایات کو حل کرنے اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کرانے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ویوکاسٹنگ کی تیاری کے علاوہ تمام اے آر او تھانہ میں پولس بندوبست کا جائزہ لیں اور کسی بھی خامی کو نظر انداز نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ میں شراب کی قیمت کم ہے اس لئے اتراکھنڈ کی سرحدوں پر خصوصی نگرانی رکھی جائے۔اس کے علاوہ علی گنج، دلپتپور، جسپور، کاشی پور سمیت اتراکھنڈ سے آنے والے تمام کچے وپکے راستے پر نگرانی بڑھا دی جائے اور شراب کی اسمگلنگ نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے ضلع آبکاری افسر کو ہدایت دی کہ غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ روکنے کے لئے وہ خود چھاپہ مار
یں۔ جلسہ میں ایس ایس پی ،نائب ضلع الیکشن افسر، اے آراو،جوائنٹ مجسٹریٹ وغیرہ موجود تھے۔