مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران غیر ملکیوں کے مکہ مکرمہ جانے سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق پیر سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جا سکیں گے۔ مکہ مکرمہ جانے والی چیک پوسٹس پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔









