فتح پور (نامہ نگار)کانگریس پارٹی کو خیربادکہتے ہوئے کانگریس شہر صدر فہمیدہ خان نے سیکڑوں خاتون کارکنان کے ساتھ ملائم سنگھ یادو کو وزیر اعظم بنانے کے عزم کے ساتھ سماجوادی پارٹی کی رکن سازی اختیار کرلی۔منگل کو پارٹی کے مرکزی دفتر میں سماجوادی پارٹی اقلیتی یونین کے علاقائی سکریٹری وسیم احمد کی قیادت میں خاتون یونین کی ریاستی صدر لیلاوتی کشواہا کے سامنے سیکڑوں خاتون کارکنان نے سماجوادی پارٹی کی سائیکل پر سوار ہوکر
پارٹی کا دامن تھام لیا۔ پارٹی میں شامل خاتون کارکنان نے پارٹی کی امیدواروں کو کامیاب بناکر ملائم سنگھ یادو کو ملک کا وزیر اعظم بنانے کا عزم کیا۔مسٹر خان نے کانگریس کی پالیسیوں سے ناراض ہوکر سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل ہی کرلیا تھا۔