میانمار میں آنے والے طاقتور سمندری طوفان موچا نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان سے سب سے زیادہ نقصان میانمار کے مغربی صوبے رخائن میں ہوا جہاں کئی دیہات سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔
متعدد دیہات زیرِ آب آگئے۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔ اب بھی 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ریلیف کیمپ میں گنجائش سے زیادہ افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ماہی گیروں کا ہوا ہے۔ مواصلاتی اور بجلی کا نظام درہم برہم ہے۔
Millions of vulnerable children and families in Bangladesh and Myanmar have been affected by Cyclone Mocha.
UNICEF is on the ground assessing needs and providing relief.https://t.co/gRQ4fRsoET
— UNICEF (@UNICEF) May 16, 2023