نئی دہلی،: تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کانگریس نے جمعرات کو اپنے بڑے لیڈر سدارمیا کو کرناٹک کا نیا وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا۔پارٹی نے یہ اعلان کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کے سرکردہ لیڈروں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اور سابق وزرائے اعلیٰ سدارمیا اور مسٹر شیوکمار کے ساتھ کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد کیا۔
مسٹر سدارمیا ورنا اسمبلی حلقہ سے فتح یاب ہوئے ، جبکہ مسٹر شیوکمار کنکا پورہ سیٹ سے جیتے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، کانگریس جنرل سکریٹری اور تنظیم کے انچارج کے سی وینوگوپال نے کہا ‘‘کانگریس صدر نے وسیع غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ مسٹر سدارمیا کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور مسٹر ڈی کے شیوکمار نائب وزیراعلی ہوں گے ۔
’’ انہوں نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب 20 مئی کو ہوگی۔مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزراء کا ایک گروپ بھی حلف لے گا۔ جنوبی ریاست کے دونوں لیڈروں کے سر اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کا سہرا باندھتے ہوئے انہوں نے کہا ‘‘دونوں لیڈر کرناٹک میں کانگریس کا بڑااثاثہ ہیں۔ کانگریس ایک جمہوری پارٹی ہے ۔ ہم اتفاق رائے پر یقین رکھتے ہیں آمریت پر نہیں۔ میں کرناٹک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ الیکشن امیر بمقابلہ غریب تھا۔’’ایک سوال کے جواب میں کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں تمام ہم خیال جماعتوں کے لیڈروں کو مدعو کیا جائے گا۔یہ اطلاع دیتے ہوئے کرناٹک کے کانگریس انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ پارٹی کرناٹک میں ایک شفاف حکومت فراہم کرنے اور ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔
Official Announcement:
Shri Siddaramaiah will be the new Chief Minister of Karnataka and Shri DK Shivakumar will be the only one Deputy CM of the state & he will continue as the KPCC President until the parliamentary election is over.@kcvenugopalmp pic.twitter.com/7NZheyhJoH
— Abhishek Singhi (@Abhi_singhi) May 18, 2023