ریاض:سعودی عرب کے جنوب میں واقع ثقافتی ورثے کی زبان میں الجہمہ کا قدیم گاؤں اپنی قدیم خوبصورتی کوصدیوں بعد بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوٹوگرافر “علی مدشوش” نے حال ہی میں اس تاریخی گاؤں کا دورہ کیا اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
اس دوران انہوں نے جنوبی سعودی عرب کے ایک گاں کو خاص طور پر اجاگر کیا۔ الجہمہ کا یہ گاؤں سرات عبیدہ گورنری کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔
ایک انٹرویو میں فوٹوگرافر علی مدشوش نے کہا کہ میں اس گاؤں کی جمالیات سے بہت متاثر ہوا۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد تاریخی گاں ہے۔ اس گاؤں کا صدیوں پرانہ طرز تعمیر اس دور کا ایک شاہکار ہے۔
مٹی اور پتھر سے بنائی گئی عمارتوں میں ایسا مواد استعمال کیا گیا ہے جو انہیں صدیوں بعد بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔