مئو: اترپردیش کے ضلع مئو کی ایک عدالت نے مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کے خلاف ایک معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔سال 2022 کے اسمبلی الیکشن میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی)۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی)اتھاد کے تحت سہیل دیو پارٹی سے مئو صدر اسمبلی سیٹ سے عباس انصاری اور اس کے چھوٹے بیٹے بھائی عمر انصاری سمیت نو افراد پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ شہر کوتوالی میں درج کیا گیا تھا۔
پہلا معاملہ الیکشن سے پہلے بغیر اجازت کے روڈ شو کرنے کا تھا اور دوسر الیکشن جیتنے کے بعد بغیر اجازت کے جلوس نکالنے کا تھا۔ یہ دونوں مقدمے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں شہر کوتوالی میں درج کئے گئے تھے ۔
https://twitter.com/INDIA7_OFFICIAL/status/1659883857246560256?s=20