جالندھر،: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے جمعہ کی رات پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر بیک وقت تین پاکستانی ڈرونوں کو مار گرایا۔بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو امرتسر کے گاؤں ادھردھاریوال کے قریب علاقے میں ایک مشتبہ ڈرون کی آواز سنائی دی۔
انہوں نے کہا کہ طے شدہ ڈرل کے مطابق، فوجیوں نے فائرنگ کرکے ڈرون کو روکنے کی لئے فوری طور پر ردعمل کا اظہار کیا۔ علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف اہلکاروں نے گاؤں اُدھردھاریوال کے کھیتوں سے جزوی طور پر ٹوٹی ہوئی حالت میں ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس 300 آرٹی کے ) برآمد کیا۔افسر نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں، جمعہ کی رات تقریباً 09.24 بجے ، بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے گاؤں رتن خورد کے کھیتوں میں ایک مشتبہ ڈرون کی آواز اور کھیتوں میں کسی چیز کے گرانے کی آواز سنی۔
#BreakingNews The BSF successfully intercepted and shot down three #Pakistani drones along the international border in Punjab. The drones were allegedly being used for smuggling activities or for gathering intelligence along the border. #AlertBSF #BSFAgainstDrugs #Tejran pic.twitter.com/xKRCPmxfYs
— North East Gateway (M Barua) (@northgateway2) May 20, 2023