سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ نے حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے بغیر کرائے کے شٹل سروس کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ یہ مفت شٹل سروس جدہ سے مسجد حرام کے درمیان چلے گی۔ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک سے حجاج کرام اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ہوائی اڈے نے “ٹوئٹر” پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے نشاندہی کی کہ اس سروس کے لیے احرام کا لباس پہننا اور شہری کی قومی شناخت ظاہر کرنا، پاسپورٹ دکھانا بھی ضرور ی ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کا ایریا کدی سٹیشن کی طرف فش ٹینگ کے ساتھ والی پہلی منزل سے لیکر کنگ عبد العزیز انڈومنٹ سٹاپ تک ہے۔
ایئرپورٹ سے مسجد حرام تک شٹل سروس صبح 10 بجے سے شام 11 بجے تک ہر دو گھنٹے پر چلے گی ۔ رات 12 بجے سے صبح 12 بجے تک مسجد حرام سے ایئرپورٹ تک ہر دو گھنٹے بعد سروس مہیا کی جائے گی۔حجاج کو یہ سہولت حج 2023 سے ملنا شروع ہو جائے گی۔