نئی دہلی:۔ دہلی ہائی کورٹ نے گجرات فسادات پر متنازع دستاویزی فلم کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے بی بی سی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سچن دتہ نے معاملے کی اگلی سماعت ستمبر میں کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ درخواست این جی او جسٹس آن ٹرائل نے دائر کی ہے۔ عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا کہ دستاویزی فلم نے ملک اور عدلیہ، وزیر اعظم سمیت پورے نظام کو بدنام کیا ہے۔حال ہی میں دہلی کی روہنی کورٹ نے بی بی سی، وکی میڈیا فاؤنڈیشن اور انٹرنیٹ آرکائیو کو بھی بی جے پی لیڈر ونے کمار سنگھ کے خلاف دائر ہتک عزت کی درخواست پر سمن جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ 21 جنوری کو آئی ٹی رولز کی ہنگامی دفعات کے تحت مرکزی حکومت نے بی بی سی کی دستاویزی فلم سے متعلق کلپس اور لنکس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔