نئی دہلی،:۔ تہاڑ جیل میں بند دہلی حکومت کے سابق وزیر ستیندر جین کو پیر کو طبیعت خراب ہونے کے بعد صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں پولیس کی حفاظت میں تہاڑ جیل سے اسپتال لایا گیا تھا۔ابھی کچھ دن پہلے ہی جین کے وکیل نے سپریم کورٹ میں بتایا تھا کہ ان کا وزن 35 کلو کم ہو گیا ہے۔ وہ منی لانڈرنگ کے الزام میں تہاڑ کی جیل نمبر سات میں بند ہے۔