کولمبو: سری لنکا کی جانب سے ایک لاکھ بندر چین کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر عالمی سطح پر تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سری لنکا جو کہ مالی بحران کا شکار ہے، چین کو ایک لاکھ کی تعداد میں ٹوک مکاک بندر فروخت کرے گا، اس سلسلے میں جانوروں کےتحفظ کی تنظیموں نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکن وزیرِ زراعت مہندرا اماراویرا کی جانب سے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ جانور سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں لیکن عالمی یونین برائے تحفظِ فطرت (آئی یو سی این) کے مطابق بقیہ دنیا میں اس بندر کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں 1000 چڑیا گھروں کے لیے یہ بندر فروخت کیے جائیں گے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنادی گئی ہے۔ سری لنکا کا مؤقف ہے کہ بندروں کی بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف فصلوں کو نقصان پہنچارہی ہے بلکہ وہ انساںوں پر حملے بھی کررہی ہے۔
Protest against plan to export 100,000 monkeys from Sri Lanka to China. Animal protection activists believe it is likely the monkeys would be used for vivisection. 🐒
👉 Read more: https://t.co/TITt4oqUlG#china #srilanka #monkeys #animals #animalrights pic.twitter.com/Sw8IlUzB4P
— Vegan FTA (@teamveganfta) May 18, 2023