ممبئی،:مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ،اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے بارے میں عام خیال ہے کہ وہ کئی منصوبوں کو شروع کرنے اور وقت سے قبل ان کے افتتاح میں جلدبازی میں نظر آرہے ہیں،بالکل ایک نا مکمل ممبئی ٹرانس ہاربر لنک (ایم ٹی ایچ ایل) کو اسی حالت میں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے دیکھا اور ایک بس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، بحرعرب پر22 کلومیٹر طویل پل پردونوں نے مختصر فاصلہ طے کیا۔ حالانکہ پل۔ کا تعمیراتی کام نومبر2023 سے پہلے مکمل ہونا ممکن نہیں ہے ۔
مذکورہ سمندری پل 6 لین پر مشتمل ہے ،جس میں سے 16.5 کلومیٹر سمندری پل اور دونوں سروں پر 5.5 کلومیٹر طویل زمینی راستے شامل ہیں – نومبر 2023 تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ شندے نے کہا کہ اس سے وقت، ایندھن، ماحول کی بچت، ممبئی میں بھیڑ کو کم کرنے اور مین لینڈ، آنے والے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے ، ممبئی پورٹ اور جواہر لال نہرو پورٹ، پونے ، کونکن، گوا اور اس سے آگے کے لیے بہتر رابطہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
India's longest sea bridge, Mumbai Trans-Harbour Link, is almost ready. 95% work is completed on 22 km long bridge which will connect island city to mainland from Sewri to Nhava Sheva. Watch this ground report. #ReporterDiary | (@saurabhv99) pic.twitter.com/sU8ZPEeB61
— IndiaToday (@IndiaToday) May 25, 2023