یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ کے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے دیے گئے بیان پر روس کا ردعمل سامنے آگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی سربراہ (Vadym Skibitsky) نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پیوٹن محسوس کر رہے ہیں کہ ہم ان کے قریب پہنچ رہے ہیں لیکن انہیں ڈر ہے کہ ان کو اپنے ہی لوگ قتل کردیں گے۔









