لاہور، 26 مئی (یو این آئی) پاکستان میں لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعرات کے روز جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی واردات میں ملوث 16 مشتبہ افراد کو فوج کے قوانین کے تحت مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔واضح ر ہے کہ 09 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سے ناراض پارٹی کے حامیوں نے حکومتی اور فوجی اداروں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ مظاہرین کے خلاف فوج کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔









