دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے راہل گاندھی کو پاسپورٹ کے معاملے میں راحت دے دی ہے۔ دہلی کی عدالت نے راہل گاندھی کو تین سال کی این اوسی دی ہے۔ حالانکہ راہل گاندھی نے عدالت سے دس سال کی این او سی کی مانگ کی تھی، لیکن بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے ان کے مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوئے صرف ایک سال کی این اوسی کی اجازت دینے کی بات کہی تھی۔
سوامی نے کہا کہ راہل کو پاسپورٹ جاری کرنے کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے سے جاری مقدمات کی بنیاد پر انہیں ایک سال سے زیادہ کے لیے پاسپورٹ کے لیے کوئی این او سی نہیں دیا جانا چاہئے۔سوامی نے وزارت خارجہ کے دستور العمل کا حوالہ دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص مقدمے کا سامنا کر رہا ہے، تو پاسپورٹ صرف ایک مقررہ مدت کے لیے دیا جا سکتا ہے۔ سبرامنیم سوامی نے کہا کہ راہل گاندھی نے ابھی تک وزارت داخلہ کی طرف سے اپنی شہریت کے حوالے سے دیے گئے نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔
Bambino applied for unconditional passport for 10 years, but got a conditional passport valid for just three years. Even A Raja & others got 10 years as Bambino’s lawyers argued but Court after hearing me has whittled it down to 3 years. Let Congis & ABs celebrate like blind men.
— Subramanian Swamy (@Swamy39) May 26, 2023