لکھنؤ: ایس پی صدر اکھلیش یادو نے مرکز اور اتر پردیش کی بی جے پی حکومتوں پر عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر حملہ بولا۔ اتوار کو اکھلیش یادو نے کہا کہ انہیں عوام کے دکھوں کی بالکل پرواہ نہیں ہے۔
اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کو تمام مسائل کی جڑ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شاندار سیاست سے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور آئین جمہوریت کو کمزور کر رہی ہے لیکن ایس پی پوری طاقت سے آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لئے متحد ہو کر لڑ رہی ہے۔
ایس پی صدر نے پارٹی کارکنوں کو خبردار کیا کہ بی جے پی ایس پی کی قیادت کو بدنام کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ ایس پی لیڈروں کے خلاف جھوٹے مقدمے درج کیے جا رہے ہیں۔ انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عوام کو بی جے پی کی چالاکیوں سے گمراہ ہونے سے بچانا ہے۔ اب انتخابی جنگ زمین پر لڑنی ہے۔ اکھلیش یادن نے کارکنوں سے عوام سے براہ راست رابطہ رکھنے اور ان کی خوشی اور غم میں شریک ہونے کی اپیل کی۔