جونپور: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے پھول پور پوئی نششت سے ایم ایل اے رما کانت یادو کو ضلع جونپور کی کی ایک مقامی عدالت نے منگل کو 4 مہینے کی قید اور 7ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔پراسیکیوشن نے بتایا کہ سال 2019 میں ضلع کے کوتوالی علاقے میں تشدد ہوا تھا جس میں کچھ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔
واقعہ کے بعد رما کانت یادو کے خلاف ہنگامہ آرائی، غیر قانونی طور سے جمع ہونے ،ہم آہنگی کوزک پہنچانے اور اور جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس کے ذریعہ چارج شیٹ فائل کئے جانے کے بعد اس کا ٹرائل ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں ہوا ۔
دونوں فریقین کے موقف سننے کے بعد اڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سوئم)سویستا چندرا نے رما کانت کا خاطی قرار دیتے ہوئے انہیں چار مہینے قید کی سزا سنائی ہے ساتھ ہی جرمانی بھی عائد کیا ہے ۔ایس پی ۔ ایم ایل اے و سابق ایم پی کو سخت سیکورٹی کے درمیان فتح پور جیل سے عدالت میں لایا گیا تھا۔ان کی پیشی کی وجہ سے عدالتی احاطے میں خاطر خواہ سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔