جاپانی وزیراعظم نے سرکاری رہائش میں نجی تقریب رکھنے پر بیٹے کو حکومتی عہدے سے برطرف کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے بیٹے نے گزشتہ سال وزیراعظم ہاؤس میں نجی تقریب کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو مدعو کیا تھا۔









