شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جاپان کی دھمکیوں کے برخلاف، امریکہ کے اقدامات پر نگرانی کے لئے فوجی سیٹ لائٹ بھیج کر رہیں گے۔ شمالی کوریا کی لیبر پارٹی کے نائب صدر ری پیونگ چول نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں اس ملک کا فوجی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پیونگ یانگ کی دفاعی حکمت عملی کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکہ کی فوجی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی ۔ ری پیونگ چول نے کہا کہ موجودہ اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، وسیع اور عملی دفاعی پالیسیاں اپنائی جائیں گی۔
JUST IN: 🚀🛰️ North Korea's announcement of its first military spy satellite launch sparks defense stock surge in South Korea and Japan, responding to perceived threats from U.S.-South Korean military drills; the satellite aims to track and monitor military activities of the U.S.… pic.twitter.com/ig5PP7WJzP
— Cryptopolitan (@CPOfficialtx) May 30, 2023