بالی ووڈ کے ورسٹائل اور شہرت یافتہ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے فلم ایوارڈز واش روم کے ڈور ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ لیجنڈری اداکار کو انکی نصف صدی سے زیادہ عرصے پر محیط فلمی کیریئر کے دوران شاندار پرفارمنس پر متعدد ایوارڈز دیے گئے۔









