دنیا کی بڑی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تقریباً دو درجن سینیئر حکام کی شنگریلا ڈائیلاگ کے تحت ایک خفیہ میٹنگ ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں ہونے والی اس سیکیورٹی میٹنگ کا انتظام سنگاپور کی حکومت گزشتہ کئی سالوں سے سیکیورٹی سمٹ کے ساتھ ایک بالکل الگ اور خفیہ وینیو پر منعقد کر رہی ہے۔









