سعودی عرب نے ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی انتہائی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنالیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ورجن ہائپر لوپ کی کیپسول نما ٹرین میں جدہ سے مکہ کا سفر صرف 5 منٹ میں طے ہوسکے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایک امریکی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے سفر اب نہایت آسان اور کم وقت میں طے ہوپائے گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق تیز ترین رفتار کا یہ جدید منصوبہ2030 میں مکمل ہوگا۔