مختلف آلات بنانے والی جاپانی مینوفیکچرنگ کمپنی تھانکو نے پورٹیبل واش بیسن متعارف کروا دیا۔ اس واش بیسن کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی جگہ پر صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت میں باآسانی اسمبل کیا جاسکتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کے ہاتھ ہر وقت بالکل صاف ستھرے ہوں۔









