ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہائپر سونک میزائل کی آج رونمائی کی گئی ہے۔ ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے ہائپر سونک میزائل فتاح کی آج صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کی موجودگی میں رونمائی کی گئی۔

ہائپر سونک میزائلوں کا شمار ان جدید ترین ہتھیاروں میں ہوتا ہے کہ جو آج امریکہ روس اور چین جیسے ممالک تیار کر کے استعمال کر رہے ہیں۔









