صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ جدید ترین میزائل بنا کر دنیا کو حیرت زدہ کرنے والی فوج پر فخر کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میزائل بنانا ایک قابل فخر اقدام ہے اور ہم میزائل بنانے والی اپنی مسلح افواج پر فخر کرتے ہیں جنھوں نے اپنے اس اقدام سے دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔
انہوں نے ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں دو سو بیس پیداواری مراکز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ جس طرح مسلح افواج نے میزائل بنا کر دنیا کو حیرت زدہ کیا اسی طرح سے صنعتی مراکز کا افتتاح ملک کی طاقت میں اضافے کا ذریعہ بنے گا۔
صدر مملکت نے اس موقع پر حکومت اور پارلیمنٹ کی جانب سے پیداواری مراکز کی مالی اور قانونی حمایت کا اعادہ کیا۔
Iran Showcases Hypersonic Ballistic Missile Capable of Defeating All Defense Shieldshttps://t.co/36SQbBapKf pic.twitter.com/0lXTv39CDx
— Fars News Agency (@EnglishFars) June 6, 2023