نئی دہلی،:سپریم کورٹ نے 2000 روپے کے نوٹ بغیر کسی مجازشناختی ثبوت کے بدلنے کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کی اجازت دینے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی پرایک بار پھر جمعہ کوسماعت کرنے سے انکار کردیا۔جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس راجیش بندل کی تعطیلاتی بنچ نے ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی عرضی پر جلد سماعت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں جلدبازی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔بنچ نے کہا کہ اس عدالت کے ذریعے اس معاملے میں گزشتہ یکم جون کو دئے گئے ہدایات پر عمل کیا جائے جس میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سماعت کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔









