نئی دہلی، : کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے چین کو دی گئی کلین چٹ سے ملک بھاری قیمت چکا رہا ہے ۔مسٹر کھڑگے نے اپنے ٹویٹ میں کہا، “ایل اے سی (اب اتراکھنڈ میں) پر چینی فوج کے ذریعہ تعمیراتی کام کی جرات ہماری علاقائی سالمیت کو متاثر کر رہی ہے ۔
“انہوں نے کہا کہ مودی کی طرف سے چین کو دی گئی ‘کلین چٹ’ کی ملک بھاری قیمت چکا رہا ہے ۔ چین کا مقابلہ کھوکھلے دعوے کرکے نہیں بلکہ حکمت عملی کے ساتھ مل کر کرنا چاہیے ۔ اس سے قبل کانگریس پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ 2020 میں چین کو مسٹر مودی کی ‘کلین چٹ’ بہت خطرناک ثابت ہوئی اور 1500 مربع کلومیٹر ہندوستانی علاقے پر چین کے کنٹرول پر ان کی خاموشی قومی سلامتی کے محاذ پر ان کی مکمل ناکامی کی عکاسی کرتی ہے ۔
मोदी सरकार की विफल नीतियों के कारण अब चीन उत्तराखंड में भी हमारे देश की नीतियों को चोटिल कर रहा है।@kharge ji pic.twitter.com/fDz5G7ZXdH
— Suraj G Naik (@yoursurajnaik) June 9, 2023