کیا ایسے ہوٹل میں رہنا پسند کریں گے جہاں تک رسائی کسی مہم جوئی سے کم نہیں؟ اگر ہاں تو زیرزمین 1375 فٹ گہرائی میں واقع ڈیپ سلیپ ہوٹل آپ کو ضرور پسند آئے گا۔
اسے دنیا میں سب سے زیادہ گہرائی میں موجود ہوٹل قرار دیا گیا ہے جو شمالی ویلز کے علاقے میں کھولا گیا ہے۔
یہ ہوٹل نارتھ ویلز میں Snowdonia پہاڑیوں کے نیچے ایک متروک کان میں قائم کیا گیا ہے۔ اس میں 5 کیبن موجود ہیں اور وہاں ہفتہ وار تعطیل کی شب رہنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
یہاں تک پہنچنے کے لیے لوگوں کو پہلے ایک سیڑھی کے ذریعے متروک کان کی گہرائی میں جانا ہوتا ہے۔نیچے جانے کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے اور اس دوران عملے کا ایک فرد اس جگہ کی تاریخی تفصیلات سے آگاہ کرتا ہے۔
نیچے اترنے کے لیے لوگوں کو ہیلمٹ، لائٹ اور دیگر حفاظتی سامان فراہم کیا جاتا ہے اور سفر کا اختتام ایک آہنی دروازے پر ہوتا ہے جس کے پیچھے ہوٹل کے کمرے موجود ہیں۔
Now THAT'S a deep sleep! The world's deepest hotel has opened 1,375ft underground in a Welsh mine https://t.co/iPpbCHwg0a pic.twitter.com/DtZmZ3JrPW
— Daily Mail US (@DailyMail) June 8, 2023