نئی دہلی،:۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو جی۔20 ترقیاتی وزراء کی میٹنگ میں گلوبل ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے ممالک کی ترقی کی ضروریات کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی پیچھے نہ رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اعداد و شمار کی جمہوریت کو بھی موضوع بنایا اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی سفارش کی۔
وزیر اعظم نے ترقی کو گلوبل ساؤتھ کا ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممالک کووڈ کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ خوراک، تیل اور کھاد کا بحران ہے۔ اسی جغرافیائی سیاسی پیش رفت نے بھی اس تشویش میں اضافہ کیا ہے۔ سب کی اجتماعی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف میں کسی کو پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔ یہاں وزیر اعظم نے قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور عالمی مالیاتی اداروں میں تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔
My remarks at the G20 Development Ministers' Meeting. @g20org https://t.co/x8ky51QwqB
— Narendra Modi (@narendramodi) June 12, 2023