حماس کے ترجمان نے صیونی فوج کی جانب سے ہونے والی حالیہ فوجی مشقوں کو مزاحمتی محاذ کی فورسز کے خلاف اس جعلی حکومت کی کمزوری قرار دیا ہے۔
فلسطینی انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکہ کے ساتھ ہونے والی صیہونی فوج کی مشترکہ مشقوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی یہ مشقیں مزاحمتی فورسز کی موجودگی کی صورت میں اس کے کسی کام نہیں آئیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملت فلسطین باقی امت اسلامی کے گروہوں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر قابض صیہونیوں کے خلاف آہنی عزم و ارادے کے ساتھ بیت المقدس کی آزادی تک اپنی قانونی اور شرعی مزاحمت کو جاری رکھیں گے۔