جرمنی کے صدر نے مصنوعی ذہانت میں توسیع پر تشویش ظاہر کی ہے۔جرمن صدر فرینک والٹر اشٹائن مائر نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بارے میں ہونے والی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت ایک تباہ کن ٹیکنالوجی ہے جو ہم سب کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو غلط مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
جرمن حکام اس سے پہلے بھی اے آئی کے خطروں پر اپنی پریشانی ظاہر کرچکے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ جرمن حکومت مختلف کمپنیوں میں بھرتی ہونے کے سلسلے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو محدود کرنے جا رہی ہے۔
German President Steinmeier Warns of AI’s Risk to Democracies https://t.co/rFDH7iCHaK
— Shehzad Younis شہزاد یونس (@shehzadyounis) June 12, 2023