نئی دہلی،:دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) سمیت وادی کشمیر میں منگل کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 13 بجکر 33 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں 33.15 شمالی عرض البلد اور 75.82 مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے چھ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد بعض مقامات پر خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر چلے گئے ۔زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
दिल्ली-एनसीआर, जम्मू-कश्मीर, पंजाब और चंडीगढ़ में भूकंप के झटके महसूस किए गए हैं। दोपहर 1:33 बजे जम्मू-कश्मीर के डोडा में 5.4 रिक्टर स्केल का एक भूकंप आया। 5.4 की तीव्रता का भूकंप मध्यम से ताकतवर भूकंप की श्रेणी में आता है। #Earthquake #Delhi #NCR #JammuAndKashmir #DigitalVideos pic.twitter.com/ezrXPlBZB1
— Simran Kaur (@simrankaur1965) June 13, 2023