ممبئی،: شیو سینا (ادھو دھڑے ) کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے منگل کو کہا کہ شندے سینا کے اشتہار میں آنجہانی بالا صاحب کی تصویر نہیں ہے ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مودی-شاہ کی سینا ہے ۔ مسٹر راوت نے کہا کہ اس اشتہار کی سرخی ہے – ‘ملک میں مودی، مہاراشٹر میں شندے کو لوگ پسند کرتے ہیں’۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر کی سیاست میں اس طرح کے مذاق ہو رہے ہیں۔ یہ اشتہار سرکاری ہے یا نجی، بی جے پی کو اس کا جواب دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت 105 ایم ایل ایز کی حمایت پر کھڑی ہے ، انہیں جواب دینا چاہئے ۔ کروڑوں روپے خرچ کر کے سروے کی تشہیر کی گئی ہے ۔ یہ سب کہاں کیا گیا، ایسا لگتا نہیں کہ یہ مہاراشٹر میں ہے ۔ ایسا سروے مہاراشٹر میں نہیں ہو سکتا۔
Maha: It's 'Modi-Shah's Shiv Sena’, says Raut after Sena ad claims Shinde more preferred as CM over Fadnavis #NewsUpdate #Maharashtra #NarendraModi #AmitShah #SanjayRaut #DevendraFadnavis #MaharashtraPolitics #ShivSena https://t.co/zSyIN7C2g1
— Mid Day (@mid_day) June 13, 2023