قربانی کے جانوروں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ پرروک کا مطالبہ
ممبئی،: ممبئی عید قرباں کی آمد سے قبل قربانی کے جانوروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ ایسے میں نظم و نسق کی صورتِ حال کا مسئلہ بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر ہندو انتہا پسند تنظیموں کی بے جا غنڈہ گردی میں اضافہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔









