لکھنؤ: اتر پردیش کے جھلسا دینے والی گرمی کے دور کے درمیان ریاست کے ضلع جھانسی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سلسیس کو عبور کر گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی سے ہفتے کے آخر تک راحت ملنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر دانش نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جھانسی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.6 ڈگری سلسیس ریکارد کیا گیا جبکہ پریاگ راج میں45.1، آگرہ میں 43.8، باندہ میں 43.8، ہمیر پور میں 43.2، فتح پور میں 43.6، کانپور میں 44.1 اور لکھنؤ میں 41 ڈگری سلسیس رہا۔
انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں نجیب آباد میں کم از کم درجہ حرارت 24ڈگری سلسیس رہا جو ریاست میں سب سے کم تھا۔راجدھانی لکھنؤ میں کم ازکم درجہ حرارت 30.5دگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دانش نے کہا کہ اگلے پانچ دنوں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ اس دوران جنوبی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے تاہم اس سے درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔
The Indian Meteorological Department (IMD) issued a heat wave alert for 22 districts in Uttar Pradesh. Many parts of the state recorded a maximum temperature of above 40 degrees Celsius. | #heatwave #WeatherUpdate #IMD | https://t.co/V09DO0GHRD
— Business Today (@business_today) June 14, 2023