کاٹھمنڈو، 15 جون (ہ س)۔ نیپال کی پارلیمنٹ میں سی پی این (یو ایم ایل) کے رکن پارلیمنٹ رگھوجی پنت نے ہندوستان میں نیپال کے سفیر ڈاکٹر شنکر شرما پر ہندو راشٹر کی وکالت کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پنت نے شرما پر جمعرات کو پارلیمنٹ میں خلاف آئین کام کرنے کا بھی الزام لگایا۔
پنت نے شرما کے ایک نیپالی روزنامے کو دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیپالی سفیر شرما نے ہندو راشٹر کی وکالت کرکے سیکولرازم پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔
پنت نے یہ واضح کرنے کی کوشش کی کہ آیا پرچنڈ کی قیادت والی حکومت ہندو راشٹر کے حق میں ہے یا نہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم پرچنڈ کے ہندوستان میں مہاکالیشور اور نیپال میں پشوپتی ناتھ کے دوروں پر بھی سوال اٹھایا۔
پرچنڈ کے دورہ ہندوستان کے دوران مہاکالیشور اور حال ہی میں پشوپتی ناتھ کے دورے گرما گرم بحث کا موضوع بن گئے ہیں۔