جموں کشمیر انکاؤنٹر: جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز نے 5 پاکستانی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران فرار ہونے کے لیے دہشت گردوں نے جوانوں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں یہ دہشت گرد مارے گئے۔
سری نگر: جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز نے 5 پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف یہ آپریشن ایل او سی کے جماگنڈ علاقے سے بتایا جا رہا ہے۔ مقابلے میں مارے گئے دہشت گردوں سے پاکستانی نوٹ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
https://twitter.com/Republic_Bharat/status/1669569148538503168?s=20
علاقے میں فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ معلومات کے مطابق جمعہ کی صبح دہشت گردوں کے چھپنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے خود کو گھیرے میں دیکھ کر جوانوں پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں پانچ پاکستانی دہشت گرد مارے گئے۔