گرمی سے جھلس رہے راجستھان ، پنجاب ، ہریانہ ، دہلی اور اتر پردیش کو چار دن میں ملے گی راحت ، شدید بارش کا امکان
نئی دہلی ،: جون کو جنوبی وسطی بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان بپرجوئے اب گجرات کے 940 دیہاتوں سے گزرنے کے بعد راجستھان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں کا موسم بپرجوئے سے متاثر ہوا ہے۔ لینڈ فال کی وجہ سے ہیٹ ویو والی ریاستوں راجستھان ، پنجاب ، ہریانہ ، دہلی اور اتر پردیش میں اگلے چار دنوں میں شدید بارشیں ہوں گی۔
موسم کی پیش گوئی کرنے والے ادارے اسکائی میٹ نے بھی یہی پیشین گوئی کی ہے۔بیپرجوئے نے ساحل سے ٹکرانے کے بعد گجرات کے کچھ ضلع میں جاکھاؤ پورٹ کے قریب لینڈ فال کیا۔ اس کے زیر اثر تیز ہواؤں اور تیز بارش نے کچھ اور سوراشٹر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ تیز ہوا کے باعث کئی مقامات پر درخت ، ہورڈنگز اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور گھروں سے ٹین شیڈ اڑ گئے۔ کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ تیز لہروں کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہوگئی۔ بعض مقامات پر لہریں ساڑھے سات میٹر تک بلند ہوئیں۔ بپرجوئے کی وجہ سے گجرات کے 940 گاؤں متاثر ہوئے اور دو لوگوں کی موت ہو گئی۔
احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتیں پہلے ہی ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہیں۔ بندرگاہیں بند کردی گئی تھیں۔ پروازوں اور ٹرینوں کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔ ویسٹرن ریلوے نے تقریباً 99 ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے سے چند گھنٹے قبل تیز ہوا کے ساتھ بارش شروع ہوئی۔ جب سمندری طوفان جاکھاؤ کے قریب ساحل سے ٹکرایا تو مختلف مقامات پر ہوا کی رفتار 115 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ بپرجوائے پچھلے تین سالوں میں دوسرا سب سے طاقتور طوفان ہے۔ اس سے قبل مئی 2021 میں ’ٹوکٹے‘ نے تباہی مچا دی تھی۔ بپرجوئے بحیرہ عرب میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والا طوفان بھی بن گیا ہے۔
People in the National Capital get respite from hot weather, as parts of #Delhi witness light to moderate rainfall and thunderstorms on Friday afternoon.
As per IMD over the next three days, the temperature is set to fall in the National Capital.#DelhiRains pic.twitter.com/NIwANuRsXh
— All India Radio News (@airnewsalerts) June 16, 2023