امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک تقریب کے اختتام پر ’خدا ملکہ کو بچائے‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں نیشنل سیفر کمیونٹیز سمٹ میں اپنے بیان پر جوبائیڈن تنقید کی زد میں ہیں۔
تقریب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ طوفان علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے اس لیے وہ تمام حاضرین سے مصافحہ کرنے سے قاصر ہوں گے۔فائرنگ کے واقعے پر بات کرنے سے پہلے
اس کے بعد انہوں نے آنجہانی ملکہ برطانیہ سے متعلق کہا کہ ’خدا ملکہ کو بچائے‘ اور پھر اپنی تقریر ختم کرکے چلے گئے۔80 سالہ امریکی صدر کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے جہاں صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
متعدد صارفین نے نشاندہی کی کہ جوبائیڈن ہمیشہ اپنی تقریریں ختم کرنے سے پہلے یہ جملہ استعمال کرتے آئے ہیں۔
President Biden’s “God save the Queen, man” remark after his speech is befuddling many.
The latest dispatch from pool reporter @toddgillman sums it up. pic.twitter.com/oaFyoF8sfj
— Joey Garrison (@joeygarrison) June 16, 2023
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے صدر جوبائیڈن کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خراب موسم کے باعث اپنی بات مکمل نہیں کر پائے تھے۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ گزشتہ سال ستمبر میں 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں اور ان کی جگہ بادشاہ چارلس III نے لی ہے۔
Ten things you need to know today, including: Boris Johnson ‘calls off’ allies and Biden baffles with Queen commenthttps://t.co/QfmuDiWP2H pic.twitter.com/gCBqOF3F3L
— The Week UK (@TheWeekUK) June 17, 2023