ریاض: مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے ادارہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے سروس میں جدید ٹیکنالوجی کو فعال کرنے کے اعلان کے بعد سے حرمین شریفین میں مختلف مقامات پر روبوٹ کی آمد معمول بن گیا ہے۔
حرمین شریفین کے امور کے ادارہ نے اب اپنے اکائونٹ سے ایک روبوٹ کی ویڈیو شائع کی ہے جو کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی تیاری دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کا استقبال کرتا ہے اور پھر غلاف کعبہ اور اس کی تیاری سے متعلق مکمل بریفنگ دیتا ہے۔
#SaudiArabia : State tv shows robot greeting and lecturing pilgrims at the workshop that makes the Kiswa for the Kaaba الملك عبد العزيز لكسوة الكعبة pic.twitter.com/m6jjurIsMi
— sebastian usher (@sebusher) June 15, 2023