پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) نے بجٹ کی حمایت میں ووٹ کو سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کی فراہمی سے مشروط کردیا۔ مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوات میں جلسے سے خطاب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز کے بغیر بجٹ کی حمایت میں ووٹ نہیں دیں گے۔









