نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام کے تحت ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ یہ من کی بات پروگرام کی 102ویں نشریات تھی۔ من کی بات پروگرام مہینے کے آخری اتوار کو ہوتا ہے، لیکن اس بار یہ 18 جون کو کیا گیا۔
پی ایم مودی نے کہا، عام طور پر ‘من کی بات’ آپ کے پاس ہر مہینے کے آخری اتوار کو آتی ہے، لیکن اس بار ایسا ایک ہفتہ پہلے ہو رہا ہے۔ پی ایم مودی نے مزید کہا، آپ سب جانتے ہیں، میں اگلے ہفتے امریکہ میں ہوں گا اور وہاں کا شیڈول بہت مصروف ہونے والا ہے، اور اس لیے میں نے سوچا کہ جانے سے پہلے مجھے آپ سے بات کرنی چاہیے، اس سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔
I urge you all to mark Yoga Day and make Yoga a part of your daily lives. #MannKiBaat pic.twitter.com/OG8NZEBtau
— Narendra Modi (@narendramodi) June 18, 2023