چین کے صدر شی جن پنگ سے جمعے کو بیجنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں چینی صدر شی جن پنگ نے دنیا بھر میں غربت میں کمی، صحت، ترقی اور انسان دوستی کو فروغ دینے کے لیے بل گیٹس اور گیٹس فاؤنڈیشن کی طویل مدتی کوششوں کو سراہا۔









